Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 1,122 افراد کورونا وائرس کا شکار، 25 افراد جاں بحق

کورونا سے اب تک 30,139 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,506,450 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔
شائع 25 فروری 2022 09:07am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 25 جانیں لے لیں جبکہ مزید 1,122 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 30,139 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,506,450 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,122 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 06 ہزار 450 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 505 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 00 ہزار 395 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 15 ہزار 743، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 169، بلوچستان میں 35 ہزار 316، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 448 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 874 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 25 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 139 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 10 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 07، سندھ میں 06، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,486 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8058، خیبرپختونخوا میں 6235، اسلام آباد میں 1009، بلوچستان میں 375 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 787 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ61ہزار 332 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,186 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,550 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 14 ہزار 979 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 142 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1,122 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 299 ہزار 843 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths