Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے میں 18 اموات، 1,455نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے...
شائع 24 فروری 2022 09:27am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 18 افراد جان سے گئے جبکہ 1,455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,114 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,505,328 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,455 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 05 ہزار 328 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 975 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 00 ہزار 092 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 15ہزار 588، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 107، بلوچستان میں 35 ہزار 309، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 432 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 825 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر9 کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 18 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 114 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 09 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ سندھ میں 03، خیبرپختونخوا ،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 02،02 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,480 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8048، خیبرپختونخوا میں 6228، اسلام آباد میں 1009، بلوچستان میں 374 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 786 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 62 ہزار 785 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,220 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,914 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 12 ہزار 429 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 396 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1,455 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 258 ہزار 701 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths