Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاسی رہنماؤں کا رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور: ملک کے سیاسی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک...
اپ ڈیٹ 23 فروری 2022 11:15am

لاہور:ملک کے سیاسی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شیخ رشید کا رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سابق وزیر داخلہ اور رہنما ءپیپلز پارٹی رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

شیخ رشید نے رحمان ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کی رحلت کی خبر سن کر دکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے، اللہ تعالی رحمان ملک کے درجات بلند کرے۔

آصف زرداری کا رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

پیپلز پارٹی کےشریک چئیرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے سابق وزیرداخلہ اور سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم رحمان ملک محنتی اور لائق وزیر داخلہ رہے تھے، رحمان ملک کی ملک کیلئے خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔

آصف زرداری نے مرحوم رحمان ملک کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتےہوئے کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکن رحمان ملک کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری نےرحمان ملک کیلئےمغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔

شاہ محمود قریشی کا رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین و اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیا جبکہ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بھی سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ رحمان ملک کے انتقال سے دلی رنج ہوا، اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

سلیم مانڈوی والاکا رحمان ملک کے انتقال پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کے انتقال کی افسوسناک خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ،رحمان ملک اچھے انسان اور بہترین سیاستدان تھے، اب کا انتقال ملکی سیاست کیلئے بڑا نقصان ہے۔

جہانگیر ترین کارحمان ملک کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رہنما پیپلز پارٹی رحمان ملک کے انتقال کا سن کر انتہائی دکھ ہوا، مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، رحمان ملک کی مغفرت کیلئے دعاگو ہوں۔

خرم شیر زمان کا سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے پلزے پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کی رحلت کی خبر پر دلی افسوس ہے ، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں۔

خرم شیر زمان کاکہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ، دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کی اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا رحمان ملک کے انتقال پر اظہارافسوس

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی، دوست، بہترین رہنماء رحمان ملک کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہاکہ پروردگار رحمان ملک کے درجات بلند کرے اور خاندان کے افراد کو صبر عطاء کرے۔ آمین

رحمان ملک کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین!

حناپرویز بٹ کا رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ نے بھی پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ مرحوم کو جنت میں جگہ دے اور ان کے اہل و عیال کو صبر دے۔

Ahsan Iqbal

پاکستان

lahore

Nasir Hussain Shah

condemns