Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں دھماکہ، 3 اہلکار زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ٹیم کو علاقے میں جاری پولیو مہم کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
شائع 22 فروری 2022 01:17pm

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں بم دھماکے سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ہوا، ریسکیو ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ٹیم کو علاقے میں جاری پولیو مہم کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

گزشتہ چند دنوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے، پیر کو پاک فوج کے کیپٹن حیدر عباس نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا،ان کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جس میں کمانڈر وی کور لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے شرکت کی تھی۔

پاکستان

police

Dera Ismail Khan