Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا

سیریز میں آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز، اوپنر ڈیوڈ وارنر، وکٹ کیپر میتھیو ویڈ اور گلین میکسویل شامل نہیں ہوں گے۔
شائع 22 فروری 2022 12:55pm
آل راؤنڈر گلین میکسویل اور اوپنر وارنر بھی رواں مہینے اپنی شادی کے باعث سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو۔
آل راؤنڈر گلین میکسویل اور اوپنر وارنر بھی رواں مہینے اپنی شادی کے باعث سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔

سیریز میں آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز، اوپنر ڈیوڈ وارنر، وکٹ کیپر میتھیو ویڈ اور گلین میکسویل شامل نہیں ہوں گے۔

سماء نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق 1998 کے بعدآسٹریلوی ٹیم اپنے پہلے دورے کے لیے 27 فروری کو پاکستان آئے گی،ٹیم اس تاریخی دورے پر تین ٹیسٹ مچزی،تین ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، جیسن بیرنڈورف، ایلکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو سوفٹ ، مارکس اسٹوئنساور ایڈم زمپا کھلاڑی شامل ہیں۔

تاہم T20 ورلڈ کپ کے فاتح ٹیسٹ کپتان کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک تینوں کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے بعد فوراً روانگی کی بناء پرسیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

آل راؤنڈر گلین میکسویل اور اوپنر وارنر بھی رواں مہینے اپنی شادی کے باعث سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔

پاکستان

Australia

Tour