Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا گٹکا اور ماوا فروشوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا اور ماوا فروشوں کیخلاف کارروائی...
شائع 21 فروری 2022 12:43pm

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا اور ماوا فروشوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے اور ماوے کی خریدو فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے اس دھندے میں ملوث پولیس اہلکاروں اور افسران کیخلاف کارروائی سے متعلق آئی جی سندھ سےرپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے گٹکا اور ماوا فروشوں کی پولیس سرپرستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو افسران اور اہلکار گٹکے کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے، گٹکے اور ماوے کی فروخت سے کینسر جیسی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

دورانِ سماعت پولیس نے بتایا کہ گٹکا ماوا فروشوں سے ڈیلنگ کرانے والے ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کو معطل کردیا گیا ہے،آئی جی سندھ نے آصف بگھیو کخلا ف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ آصف بگھیو کے علاوہ جو جو پولیس اہلکار اور افسران اس دھندے میں ملوث ہیں ان کخلا ف کارروائی کی جائے۔

عدالت نے گٹکا اور ماوا فروشوں کخلا ف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے 18 اپریل کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

karachi

IG Sindh

Sindh High Court