Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی کو دھوکا دینے اور اضافی پیسے مانگنے والے جیمز فالکنر عادی مجرم نکلے

اس سے قبل بھی جیمز فالکنر مختلف اسکینڈلز کی زد میں آچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت تنقید، جرمانے اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
شائع 21 فروری 2022 09:26am

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دھوکا دینے اور اضافی پیسے مانگنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر عادی مجرم نکلے۔

اس سے قبل بھی جیمز فالکنر مختلف اسکینڈلز کی زد میں آچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت تنقید، جرمانے اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جیمز فالکنر نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کیلئے نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے اپنی ناپسندیدہ ٹیم قرار دیا تھا جبکہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر انہیں 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا تھا۔

اس کے علاوہ جیمز فالکنر گزشتہ برس بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز سے کم معاوضہ ملنے کا بھی رونا روتے رہے اور اپنی ہی ٹیم کو برا بھلا بھی کہا۔

واضح رہے کہ پی سی بی سے تنازع کے بعد جیمز فالکنر نے اپنے آسٹریلیوی ایجنٹ کو بھی فارغ کردیا۔

PCB

lahore

PSL 7