Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی نے جیمز فالکنر کے الزامات کو مسترد کردیا

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلین کرکٹرجیمز...
شائع 20 فروری 2022 10:24am

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلین کرکٹرجیمز فالکنر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا جیمز فالکنر کے بے بنیاد الزامات پر شدید مایوسی ہوئی ۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے جیمز فالکنر کو عدم ادائیگیوں کے الزامات لگانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فالکنر کے الزامات پر شدید مایوسی ہوئی اور انہوں نے بے بنیاد الزامات سے پاکستان کی میزبانی اور انتظامات پر سوال اٹھایا۔

بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم سب کے ساتھ بہت عزت و احترام کا رویہ اختیار کیا گیا اور کبھی بھی ادائیگیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، کسی کو بھی پاکستان، پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کوداغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر نے گزشتہ روز پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے الزامات لگائے تھے کہ انہیں ادائیگیاں پوری نہیں کی گئیں جس پر پی سی بی نے بھی سخت رد عمل دیا تھا اور جیمز فالکنرکے الزامات کو بے بنیاد قرار دیاتھا جبکہ پی ایس ایل میں ان کے کھیلنے پر تاحیات پابندی بھی عائد کردی گئی تھی ۔

PCB

lahore

Shahid Afridi

PSL 7