Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر، 24 گھنٹے میں مزید 33 اموات، 1,644 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کےخطرناک حملے...
شائع 20 فروری 2022 10:01am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کےخطرناک حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق جبکہ 1,644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس نے اب تک 30,009 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,500,320 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 00 ہزار 320 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 967 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 724 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 14ہزار 698، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 764، بلوچستان میں 35 ہزار 229، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 339 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 599 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 33 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 009 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 12 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 11، سندھ 09 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,441 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8029، خیبرپختونخوا میں 6194، اسلام آباد میں 1002، بلوچستان میں 373 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 781 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 67 ہزار 658 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,386 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3,653 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 02 ہزار 653 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 866 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1,644 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 094 ہزار 825 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths