Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 40 اموات، 2,870 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
شائع 17 فروری 2022 09:39am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 40 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 29,917 ہوگئی جبکہ مزید 2,870 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1,494,293ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,870 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 683 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 307 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 13 ہزار 021، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 529، بلوچستان میں 35 ہزار 163، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 274 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 316 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 40 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 917 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں14 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 13، سندھ میں 09، آزاد کشمیر میں 03 اور اسلام آباد میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,403 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8009، خیبرپختونخوا میں 6167، اسلام آباد میں 1002، بلوچستان میں 371 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 776 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 71 ہزار 167 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,495 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.55 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 4,692 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک13 لاکھ 93 ہزار 209 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 677 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2,870 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 948 ہزار 435 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths