Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 49 اموات، 2,465 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 49 افراد...
شائع 16 فروری 2022 09:53am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 49 افراد جان سے گئے جبکہ 2,465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,877 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,491,423 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید 2,465 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 91 ہزار 423 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 670 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 724 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں02 لاکھ 12 ہزار 078، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 388، بلوچستان میں 35 ہزار 133، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 250 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 180 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 49 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 877تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ سندھ میں 15، پنجاب میں 10 جبکہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 02،02 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,390 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8000، خیبرپختونخوا میں 6153، اسلام آباد میں 1001، بلوچستان میں 371 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 773 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 73 ہزار 029 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,534 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.97 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 4,792 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 88 ہزار 517 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 553 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2,465 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 896 ہزار 758 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant