Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اومیکرون کے باوجود بے روزگاری کی شرح کم رہی، برطانوی شماریات

لندن: برطانوی سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ اومیکرون کے...
شائع 15 فروری 2022 02:30pm

لندن: برطانوی سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ اومیکرون کے باوجود برطانیہ کی بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کے آخر میں مستحکم رہی۔

دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق دسمبر میں ختم ہونے والی تین ماہ کی مدت میں یہ تعداد 4.1 فیصد رہی، جو پچھلی سہ ماہی کے برابر تھی۔

یہ شرح ستمبر میں ختم ہونے والی مدت سے کم تھی، جب یہ 4.3 فیصد پر تھی، لیکن یہ اب بھی وبائی مرض سے پہلے کی سطح سے کچھ زیادہ ہے۔

نومبر کے آخر میں اومیکرون کی دریافت نے عالمی معیشت پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں خدشات کو جنم دیا کیونکہ ممالک نے کچھ سفری پابندیاں بحال کیں، لیکن اومیکرون قسم دوسرے قسموں کے مقابلے میں کم مہلک ثابت ہوئی ہے۔

london

uk

Omicron variant