Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان کے وقت 1947 کی زمین کے تنازع کا فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان کے وقت 1947 کی زمین کے تنازع کا...
شائع 14 فروری 2022 11:33am

لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان کے وقت 1947 کی زمین کے تنازع کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلے میں قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں کی قربانیوں کا ذکر بھی کیا گیا۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق بزرگوں نے 7 جولائی 1947 کو انیر سنگھ سے زرعی زمین خریدی، پاکستان اور بھارت بننے کے بعد انیر سنگھ بھارت منتقل ہوگیا، موضح رائے لاہور میں واقعہ زمین کا ڈپٹی کمشنر نے 1952 نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیاکہ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے 362 کنال اراضی کے انتقال کو چیلنج کیا ، انیر سنگھ کو زمین کی فروحت اور معاہدے کیلئے بھارت خطوط بھیجے گئے، ریونیو ریکارڈ کے مطابق 1947 سے لےکر 1950 تک متعلقہ زمین ناموں پر نہیں ہے، درخواست گزار کے بڑوں یا زمین خریدنے کا کوئی ذکر نہیں پایا گیا ،درخواست گزار اپنا مؤقف ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

LHC

پاکستان

lahore