Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ایرن ہالینڈ نے کیٹ مڈلٹن کا لباس پہن لیا؟

ایرن ہالینڈ اپنی اسٹائلنگ کا کریڈیٹ پاکستانی اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس کو دیا۔
شائع 13 فروری 2022 03:07pm

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ مسلسل اپنے ملبوسات سے پاکستانیوں کا دل جیت رہی ہیں۔

ایرن ہالینڈ پی ایس ایل میچز کے دوران خوبصورت ملبوسات میں نظر آئیں جن میں مغربی اور روایتی دونوں طرح کے ملبوسات شامل ہیں۔

جبکہ ایرن ہالینڈ جمعے کو لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران کالے رنگ کی کڑھائی والی سفید قمیض اور شلوار پہنے ہوئے نظر آئیں تو ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ بالکل ایسی ہی قمیض شلوار ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے اس وقت پہنی تھی جب انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ایرن ہالینڈ اپنی اسٹائلنگ کا کریڈیٹ پاکستانی اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس کو دیا ہے۔

lahore

PSL7