مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کا 2 نکاتی ایجنڈا چوہدری برادران کے سامنے رکھا اور تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے مولانا سے کہا کہ آپ اپوزیشن والے پہلے آپس میں طے کر لیں جس پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی، کل شہباز شریف آپ سے ملاقات کریں گے، میں راہ ہموار کرنے آیا ہوں۔
چوہدری برادران نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی اجلاس منعقد کرے گی۔
چوہدری پرویزالٰہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مولانا آپ بے فکر رہیں۔
ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام سے دیرینہ مراسم ہیں، ملک کیلئے جو بہتر ہو گا وہ کریں گے، اپوزیشن جماعتوں سے بعض تحفظات تھے اور ہیں۔
چوہدری برادران نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ واحد حکومت ہے جس سے کوئی بھی خوش نہیں،حکومت کے اتحادی بھی ان سے مطمئن نہیں ہیں۔
Comments are closed on this story.