Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 41 اموات، 3,206 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 41...
شائع 13 فروری 2022 09:19am

اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 41 افراد جان سے گئے جبکہ 3,206 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,772 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,483,798 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,206 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 931 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 09 ہزار 758، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار037، بلوچستان میں 35 ہزار 056، گلگت بلتستان میں11ہزار 183 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے41 ہزار 862 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 41 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 772 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 10، سندھ میں 07 جبکہ اسلام آباد اورآزاد کشمیر میں 02,02 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,355 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7978، خیبرپختونخوا میں 6113، اسلام آباد میں 998، بلوچستان میں 371 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 768 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 78 ہزار 398 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,623 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 4,935 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 75 ہزار 628 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 304 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3,206 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 751 ہزار321 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant