Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر، 24 گھنٹے میں مزید 39 اموات، 3,498 نئے کیسز رپورٹ

مہلک وائرس نے اب تک 29,687 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,477,573 ہوگئی۔
شائع 11 فروری 2022 09:13am

ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کےخطرناک حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 39افراد جاں بحق جبکہ 3,498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس نے اب تک 29,687 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,477,573 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,498 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 920 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 07 ہزار 820، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711، بلوچستان میں 34 ہزار 986، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 074 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 584 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 689 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 24 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 05،05، سندھ میں 04 اورآزاد کشمیر میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,322 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7958، خیبرپختونخوا میں 6087، اسلام آباد میں 995، بلوچستان میں 370 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 766 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 82 ہزار 368 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,663 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.02 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 5,761 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک13 لاکھ 65 ہزار 518 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 58 ہزار 077 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3,498 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 639 ہزار 757 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant