Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز...
شائع 09 فروری 2022 11:46am

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، قومی اسکواڈ میں 3تبدیامیں کی گئی ہیں۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 16 کھلاڑیوں اور 5 ریزرو کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر بلال آصف اور اوپنر عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسکواڈ میں شامل 21 ویں رکن یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی

اعلان کردہ 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں،اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

ریزرو پلیئرز

ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

کوچز کا اعلان

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کیلئے پاکستان کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

محمد یوسف کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے بیٹنگ کوچ جبکہ شان ٹیٹ کو 12 ماہ کیلئےپاکستان کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 4 تا 8 مارچ، دوسرا کراچی میں 12 تا 16 مارچ اور تیسرا لاہور 21 تا 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

PCB

lahore

Announce

PakvsAUS