Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں موٹر سائیکل بم دھماکا ، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

کوئٹہ میں سریاب مل کالونی کے قریب موٹرسائیکل بم دھماکا ہوا...
شائع 07 فروری 2022 12:48pm

کوئٹہ میں سریاب مل کالونی کے قریب موٹرسائیکل بم دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ میں سریاب مل کالونی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں گشت پر مامور2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دیسی ساختہ اور ریمورٹ کنٹرول تھاجو سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے موٹرسائیکل میں نصب کرکے وہاں کھڑی کی گئی تھی۔

پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

quetta

Blast

Moter Cycle