Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 38 اموات، 3,338 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، کورونا ...
شائع 07 فروری 2022 09:15am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، کورونا کے باعث مزید 38 افراد جان سے گئے جبکہ 3,338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,516 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,463,111 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,338 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 262 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 2 لاکھ 03 ہزار 110، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628، بلوچستان میں 34 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 40 ہزار 741 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 38 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 516 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 14 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 12، پنجاب میں 10اور اسلام آباد میں 02 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,252 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7905، خیبرپختونخوا میں 6053، اسلام آباد میں 988، بلوچستان میں 368 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 761 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 89 ہزار 192 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,684 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.45 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 4,905 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک13 لاکھ 44 ہزار 403 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 779 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3,338 ا فراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 422 ہزار 966 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant