Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر، 24گھنٹے میں مزید 30 اموات، 4,874 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کےخطرناک حملے...
شائع 06 فروری 2022 10:11am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کےخطرناک حملے جاری ہیں،24گھنٹے میں کورونا سے مزید 30 افراد جاں بحق جبکہ 4,874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس نے اب تک 29,478 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,459,773 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 4,874 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 773 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ51 ہزار 399 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 88 ہزار 603 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 2 لاکھ 02 ہزار 190، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 337، بلوچستان میں 34 ہزار 785، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 891 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 40 ہزار 568 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 30 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 478 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 13 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 12، خیبرپختونخوا میں 04 اوراسلام آباد ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,242 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7891، خیبرپختونخوا میں 6041، اسلام آباد میں986، بلوچستان میں 368 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 761 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 90 ہزار 797 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,681 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.69 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 5,766 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک13 لاکھ 39 ہزار 498 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 56 ہزار 051 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں س ے4,874 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 378 ہزار 187 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths