Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ : 2021 میں 176 مرد و عورتیں غیرت کے نام پر قتل

رپورٹ: قاضی مہران کراچی/سکھر: سندھ میں 2021 میں غیرت کے نام پر 176...
شائع 05 فروری 2022 02:09pm
Photo: FILE
Photo: FILE

رپورٹ: قاضی مہران

کراچی/سکھر: سندھ میں 2021 میں غیرت کے نام پر 176 مرد و عورتیں قتل کردیے گئے۔

سندھ سہائی آرگنائزیشن کی جاری کردہ سال 2021 کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر سندھ میں غیرت کے نام پر 176 قتل ہوئے ، جس میں 128 عورتیں جبکہ 48 مرد شامل ہے۔

روزنامہ کوشش سکھر کے رپورٹر تاج رند کے مطابق سب سے زیادہ غیرت کے نام پر ہونے والے قتل ضلع کشمور کندھکوٹ میں ہوئے جہاں 27 مرد و عورتوں کو قتل کردیا گیا، جبکہ دوسرے نمبر پر جیکب آباد ہے جہاں 26 مرد و عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

اس رپورٹ کے حوالے سے سندھ سہائی آرگنائزیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر عائشہ حسن دھاریجو نے کہا کہ ہماری تنظیم ہر سال غیرت کے نام پر قتل کیے گئے لوگوں کے اعدادوشمار جاری کرتی ہے۔

ڈاکٹر عائشہ حسن نے کہا کہ جاری کیے گئے اعدادوشمار پولیس اور میڈیا کی رپورٹس پر مبنی ہے اور ایسے کافی اور کیسز بھی ہوتے ہیں جو کبھی رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کوئی رسم یا رواج نہیں ہے بلکہ یہ ایک گندا کاروبار ہے جس کے خلاف ہم جدوجہد کرینگے۔

عورت آزادی مارچ ، سکھر

دوسری جانب سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ سہائی آرگنائزیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر عائشہ حسن، سہیل میمن، ایڈووکیٹ فرزانہ کھوسو ، زبیدہ کنول اور دیگر نے اعلان کیا کہ اس سال عورت آزادی مارچ سکھر میں نہیں بلکہ کشمورکندھکوٹ میں منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو ہر سال عورت آزادی مارچ سکھر میں منایا جاتا ہے لیکن اس سال کشمور کندھکوٹ میں منایا جائے گا۔

sindh

Sukkur

Aurat March