Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ہیلتھ کارڈ بن گیا

لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ہیلتھ کارڈ بن گیا، محکمے...
شائع 04 فروری 2022 03:07pm

لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ہیلتھ کارڈ بن گیا، محکمے کے ریکارڈ کے مطابق نواز شریف ایک فیملی ممبر سمیت سمیت ہیلتھ کارڈ کے اہل نکلے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کے بعد ہیلتھ کارڈ کی کہانی سامنے بھی آگئی، محکمہ صحت پنجاب نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ سے لاعلم نکلا۔

نواز شریف بھی پی ٹی آئی صحت کارڈ سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کرا سکتے ہیں اور بطور سربراہ خاندان کے مزید ایک فرد کا علاج بھی صحت کارڈ سے کروا سکتے ہیں۔

نواز شریف کو علاج میں 10 لاکھ روپے سے زائد کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی انتظام بھی کرے گی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ہیلتھ کارڈ بن گیا لیکن پنجاب ہیلتھ انشیٹیو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بھی معاملے سے لاعلم رہے۔

Nawaz Sharif

lahore

Punjab Govt

Health Card