Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ...
شائع 04 فروری 2022 12:12pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو نوٹس جاری کردیا۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن متحرک ہوگیا،الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کردیا۔

ضیاء الرحمان کو اورجے یو آئی امیدوار کفیل نظامی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے 5 فروری کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضیاء الرحمان کو بطور سرکاری افسر جے یو آئی امیدوار کی مہم چلانے پر نوٹس جاری کیا گیا جبکہ ضیاء الرحمان کو دعوت دینے والے جے یو آئی امیدوار کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نوٹس کے مطابق جے یو آئی امیدوار کفیل نظامی 5 فروری کو ڈی ایم او کے دفتر پیش ہوں، ضیاء الرحمان سرکاری افسر ہیں، ضیاءالرحمان کی تصاویر انتخابی مواد پر شائع کی گئیں، ضیاءالرحمان نے گزشتہ روز عوامی اجتماع میں بھی شرکت کی۔

ECP

اسلام آباد

notice

JUIF

Molana Fazal ur Rehman