Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 اموات، 6,377 نئے کیسز رپورٹ

خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,420 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,448,663 ہوگئی۔
شائع 04 فروری 2022 10:27am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 افراد جان سے گئے جبکہ 6,377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,420 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,448,663 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید6,377 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 920 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 85 ہزار 810 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 99 ہزار 195، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 373، بلوچستان میں 34 ہزار 634، گلگت بلتستان میں 10ہزار 837 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 894 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 48 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 420 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 18، خیبرپختونخوا میں 08،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,219 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7869، خیبرپختونخوا میں 6031، اسلام آباد میں983، بلوچستان میں 368 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 761 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ ایک لاکھ 01 ہزار 858 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,618 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 9.94 فیصدرہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,566افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 17 ہزار 385 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 64 ہزار 121 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 6,377 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 258 ہزار 723 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant