Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کی وطن واپسی، اٹارنی جنرل کا ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط

نواز شریف کی صحت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویز پنجاب میڈیکل بورڈ کو فراہم کی جائے۔
شائع 03 فروری 2022 07:05pm
Edit Khateeb Ahmed
Edit Khateeb Ahmed

اسلام آباد: نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملے پر اٹارنی جنرل پاکستان نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔

اٹارنی جنرل پاکستان نے خط میں کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق 28 جنوری کو ڈاکٹر فیاض نے نئی دستاویز جمع کرائی تھی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویز پنجاب میڈیکل بورڈ کو فراہم کی جائے۔

خط کے متن میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے قائم کیے گئے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف مزید رپورٹس طلب کی تھیں تاکہ میڈیکل بورڈ ان کی صحت اور سرگرمیوں سے متعلق اپنی رائے دے گا۔

اٹارنی جنرل نے خط میں کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رائے کے بعد اٹارنی جنرل آفس شہباز شریف کے خلاف کاروائی کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔

خط میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی وطن واپسی کے ضامن شہباز شریف ہیں۔

تاہم وفاقی کابینہ نے بیان حلفی کی خلاف ورزی پر شہباز شریف کیخلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

Maryam Nwaz

Nawaz Sharif

Attorney General

Lahore High Court