Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 5,830 افراد کورونا وائرس کا شکار، 42 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 42 جانیں...
شائع 03 فروری 2022 09:52am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 42 جانیں لے لیں جبکہ مزید 5,830 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 29,372 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,442,263 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 5,830 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 141 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 97 ہزار 937، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758، بلوچستان میں 34 ہزار 557، گلگت بلتستان میں 10ہزار 768 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 323 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 42 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 372 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 16 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 14، سندھ میں 09، آزاد کشمیر میں 02 اور گلگت بلتستان میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,201 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7849، خیبرپختونخوا میں 6023، اسلام آباد میں982، بلوچستان میں 368 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 760 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ ایک لاکھ 00 ہزار 072 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,590 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 9.75 فیصدرہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے7,839افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک13 لاکھ 12 ہزار 819 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 59 ہزار 786 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5,830 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 194ہزار 561 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant