جویریہ ظفر نے شوہر کے خلاف مبینہ طور پر گولی مارنے کا مقدمہ کردیا
پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانی جویریہ ظفر آہیر نے اپنے شوہر کے خلاف مبینہ طور پر گولی مارنے کا مقدمہ درج کر وادیا۔
مذکورہ واقعے کا مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 (اقدام قتل) کے تحت اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں جویریہ ظفر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
جویریہ نے چھ ماہ قبل حیدر علی سے شادی کی تھی، انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ اس نے معمولی جھگڑے پر طلاق مانگنے کے بعد ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
رکن قومی اسمبلی کے مطابق حیدر علی نے ان کے سر پر بندوق رکھی اور گولی چلائی لیکن گولی دیوار پر لگی۔
پولیس نے جویریہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
Comments are closed on this story.