Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سندھ حکومت پر...
شائع 01 فروری 2022 05:38pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سندھ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لیے آرٹیکل 140-A کے نفاذ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرے۔

فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے نفاذ اور مقامی حکومت کو بااختیار بنانے سے 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات کی مرکزیت کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ سندھ حکومت کا آئینی مینڈیٹ ہے کہ وہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو دے کر بااختیار بنائے۔

سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات مقامی حکومت کو منتقل کرنے کا حکم دیا۔

جب کہ سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 74 اور 75 کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

fawad chaudhry

Supreme Court

Sindh government