Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔
شائع 01 فروری 2022 03:35pm

لاہور:لندن کے ڈاکٹرز نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔

وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائی گئی نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ 3 صفحات پر مشتمل ہے۔

نواز شریف کی طبیعت سے متعلق رپورٹ میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اینجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں، اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ابھی شدید ذہنی دباؤ میں ہیں، ذہنی دباؤ سے ان کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔

Nawaz Sharif

lahore