Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران کو براہ راست مذاکرات پر رضامند ہونا ہوگا، امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے...
شائع 01 فروری 2022 01:53pm

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے اور اس کیلئے تہران کوایک معاہدے کو قائم کرنے میں مدد کے لیے براہ راست مذاکرات پر رضامند ہونا ہوگا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام جوہری ہتھیاروں کے اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے صرف کچھ "ہفتے" رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "میرے خیال میں ہم اس مقام پر ہیں جہاں کچھ انتہائی اہم سیاسی فیصلے تمام فریقوں کو کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2015 کے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت میں ایران، امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہوگی اگر دونوں فریقوں نے براہ راست بات چیت نہیں کی۔

ہفتہ قبل ایران نے پہلی بار کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

negotiations

Iran

USA

Talks