Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کوآپریٹو و وکٹوریہ مارکیٹوں کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرے گی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں...
شائع 31 جنوری 2022 08:08pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں کوآپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹوں کے متاثرین کو صوبائی حکومت معاوضہ ادا کرے گی۔

وہ کراچی میں زبیر موتی والا کی قیادت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔

سندھ حکومت نے دکانوں کی تصدیق کیلئے صوبائی وزراء سعید غنی، جام اکرام، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

کراچی کی دونوں مارکیٹوں میں لگنے والی آگ سے تین سو ستانوے دکانیں متاثر ہوئیں تھیں۔

Sindh government

sindh

sindh chief minister