Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا منگی اغواء کیس: دو پولیس اہلکار مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار

کراچی: دعا منگی اغواء کیس کے اہم ملزم زوہیب قریشی کی پولیس حراست...
شائع 31 جنوری 2022 04:24pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: دعا منگی اغواء کیس کے اہم ملزم زوہیب قریشی کی پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے معاملے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔

گرفتار کیے گئے اہلکار مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار پائے ہیں، جبکہ اہلکاروں کاماضی میں بھی رشوت لے کر ملزم کو شاپنگ سینٹرز و دیگر مقامات پر لے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم زوہیب قریشی آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے سٹی کورٹ سے طارق روڈ پہنچا تھا۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار ملزم کو شاپنگ سینٹر میں ہی چھوڑ کر واپس کورٹ چلا گیا تھا جبکہ پولیس اہلکار نے آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور کو سہ پہر 3بجکر 30 منٹ پر واپس کورٹ بلایا۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکار مقررہ وقت پر ڈالمن مال پہنچا تو زوہیب قریشی فرار ہوچکا تھا جبکہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے والےملزم کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہے ہیں۔

تفتیشی حکام نے گذشتہ شب بھی ایسٹ زون انوسٹی گیشن پولیس نے گلشن حدید میں چھاپا مار نے کا دعوی کیا ہے۔

تاہم چھاپہ مار کارروائیوں کے باوجود ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

murder case

sindh

kidnapped

kidnap incident

Dua Mangi