Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر صوبے میں عام...
شائع 31 جنوری 2022 03:24pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں ہفتہ (5 فروری) کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔

پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم کشمیر منایا جاتا ہے تاکہ ہندوستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے یکجہتی اور حمایت کا پیغام دیا جاسکے۔

اس سے قبل دسمبر 2021 میں وفاقی حکومت نے 2022 کے لیے عوامی اور اختیاری تعطیلات کا سرکلر جاری کیا تھا اور 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

تاہم ابھی تک تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک فلیش پوائنٹ بنا ہوا ہے، اسلام آباد مسلسل دنیا سے متنازعہ سرزمین پر رائے شماری کرانے پر زور دیتا ہے۔

Sindh government

sindh

Kashmir Day