Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات...
شائع 27 جنوری 2022 03:10pm

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔

سپر یم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی، درخواست صدر سپریم کورٹ باراحسن بھون نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی، آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا۔

درخواست میں کہاگیا کہ عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نااہلی نہ صرف رکن اسمبلی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ متعلقہ حلقے کے ووٹرز کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے ہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چیلنج ہو صرف اسکو کالعدم کیا جائے۔

Nawaz Sharif

Supreme Court

اسلام آباد

Jahangir Tareen

disqualify case