Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیے

فیڈر بورڈ آف ریونیو نے قومی ایرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد...
شائع 25 جنوری 2022 06:55pm

فیڈر بورڈ آف ریونیو نے قومی ایرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اےکے بینکس اکاونٹ منجمد کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے گذشتہ دو سال سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کروائی ، قومی ایئرلائن نے دو سال سے فیڈرل ایکسائز کے 4.50 ارب روپے ادا نہیں کیے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے ۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے ایف بی آر کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر کا یہ اقدام قومی ادارے کی بین الاقومی سطح پر ندامت کا باعث بنے گا۔

پاکستان

PIA

FBR