Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی: پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی...
شائع 24 جنوری 2022 02:57pm

دبئی: پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نےآئی سی سی کا سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

شاہین شاہ آفریدی پہلے پاکستانی اور سب سے کم کھلاڑی ہیں جنہوں نےسرگار فیلڈ سوبرز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملا، انہوں نے 2021 میں 36 انٹرنیشنل میچز میں 78 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔

واضح رہے کہ اس ایوارڈ کے لیے پاکستان سے شاہین شاہ اور محمد رضوان، انگلینڈکے جو روٹ اور نیوزی لینڈکے کین ولیمسن کے نامزد ہوئے تھے۔

پاکستان

ICC

dubai

Shaheen Shah Afridi

ICC awards