Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا اور...
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2022 12:51pm

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کوون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔

آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کیلئےپاکستان کے بابراعظم، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقا کے جانیمن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔

لیکن آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حصے میں آیا،بابر اعظم نے6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔

آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بننے پر بابر اعظم کیا کہتے ہیں؟

آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بننے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

بابر اعظم کی جانب سے بھی آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر منتخب ہونے پر فینز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

قومی بیٹر کا کہنا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے، آئی سی سی اور پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کے محمد رضوان ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور29 ٹی 20 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے۔

محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے سے 24 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

babar azam

PCB

ICC

dubai