پنجاب میں شدید دھند، موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو...
لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند جبکہ موٹروے ایم 3فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کردی گئی۔
اس کے علاوہ موٹروے ایم 4کوشیرشاہ سے عبدالحکیم تک بند دیا گیا جبکہ ایم 11محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند کردی گئی اورموٹروے ایم 5 پرٹریفک کا داخلہ بند ہے ۔
شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
lahore
punjab
moterway
مقبول ترین
Comments are closed on this story.