Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپتانی سے کس نے ہٹایا ؟سرفراز احمد کھل کر بول پڑے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ...
شائع 24 جنوری 2022 09:12am

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا پیغام دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں یہ تو پتا نہیں ہے کہ انہیں قیادت سے کس نے ہٹایا البتہ وسیم خان ان کیلئے پیغام لائے تھے کہ اگر خود کپتانی سے نہیں ہٹے تو ہٹا دیئے جائیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ پرفارمنس پر فوکس کر رہے ہیں ، اگر انتظامیہ انہیں اوپننگ کا کہے گی تو وہ اس کیلئے بھی تیار ہیں، محمد رضوان کو بھی ٹیم انتظامیہ نے ہی اوپننگ کیلئے کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں بھی ٹاپ کرنا ان کا مشن ہے۔

PCB

lahore