Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بوسٹر شاٹس لگانے کے بجائے سالانہ ویکسین کی خوارکیں لگانا بہتر ہے، سربراہ فائزر

فائزر کرونا وبا کے خلاف کافی مٶثر ثابت رہی لیکن یہ اومیکرون کے خلاف کارآمد نہیں رہی۔
شائع 23 جنوری 2022 07:39pm

کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے امریکی کمپنی فائزر کے سربراہ نے کہا ہے کہ بوسٹر شاٹس لگانے کے بجائے سالانہ ویکسین کی خوارک لگانا زیادہ بہتر ہے۔

میڈیا رپوٹکے مطابق دوا ساز کمپنی کے سربراہ ایلبرٹ برلا نے انٹرویو میں کہا کہ ایسی ویکسین کی تیاری کی جائے جو سال میں ایک مرتبہ لگانی پڑے۔

ان سے جب سوال کیا کہ بوسٹر شاٹس ہر چار یا پانچ ماہ بعد لگانے پڑیں گے جس پر البرٹ نے جواب دیا کہ یہ کوئی اچھی صورتحال نہیں ہے ہمارے پاس جلد ایسی ویکسین ہوگی جو آپ کو سال میں ایک مرتبہ لگانی پڑے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا سال میں ایک مرتبہ لوگوں کو ویکسین لگانے کی جانب آمادہ کرنا زیادہ آسان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائزر کرونا وبا کے خلاف کافی مٶثر ثابت رہی لیکن یہ اومیکرون کے خلاف کارآمد نہیں رہی۔

کورونا کے بڑھتے ہوئی شرح پر کئی ممالک نے بوسٹر ڈوز لگانے پر ذور دیا ہے جبکہ بوسٹر شاٹس لگانے کے درمیان کا وقفہ کم کردیا ہے۔

پاکستان

corona

covid

Booster Dose