این سی او سی نے مساجد کیلئے نئی ایس او پیز جاری کردی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) نے ملک بھر میں مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں۔
جاری کردہ ایس او پیز کے تحت صرف ویکسین شدہ افراد کو مساجد یا عبادت گاہوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے جبکہ چہرے کے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نمازیوں کو کم از کم چھ فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی اور مساجد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے احاطے سے چٹائیاں اور قالین ہٹا دیں۔
این سی او سی نے بزرگ افراد کو گھر پر نماز پڑھنے کو ترجیح دینے اور نماز میں کم سے کم حاضری برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایس او پیز میں ہینڈ سینیٹائزر کے کثرت سے استعمال اور کھلی جگہوں پر نماز کا اہتمام کرنے یا مناسب وینٹیلیشن کو یقینی بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
مساجد میں جانے والوں سے یہ بھی کہا کہ وہ گھر میں وضو کرنے کو ترجیح دیں اور جمعہ کی نماز کے لیے مختصر خطبہ دیں۔
Comments are closed on this story.