Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر ، 24گھنٹے میں مزید 23 اموات، 7,678 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے خطرناک حملے جاری ...
شائع 21 جنوری 2022 09:03am

ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے خطرناک حملے جاری ہیں،کیسز میں پھر مسلسل اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق جبکہ 7,678 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس نے اب تک 29,065 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,353,479 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئےپاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 7,678 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 874 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 58 ہزار 879 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 83 ہزار 403، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15ہزار 047، بلوچستان میں 33 ہزار 812، گلگت بلتستان میں 10ہزار 467 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 997 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر2 کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 23 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 065 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 17 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ پنجاب میں 03، اسلام آباد میں 02اورخیبرپختونخوا میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,096 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7727، خیبرپختونخوا میں 5968، اسلام آباد میں971، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 749 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 57 ہزار 935 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 961 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے814افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 66 ہزار 479 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 59 ہزار 343 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7,678 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24 لاکھ 415 ہزار 716 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths