سروے نے بزدار کو بہترین وزیراعلیٰ قرار دے دیا
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو چاروں صوبوں میں بہترین وزیر اعلیٰ قرار دیا گیا۔
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) کی جانب سے کیے گئے ایک نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
سروے میں بزدار کو تین سال کی کارکردگی کے لحاظ سے چاروں وزرائے اعلیٰ میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے کیونکہ پنجاب کے 45 فیصد جواب دہندگان نے بزدار کو بہترین وزیراعلیٰ قرار دیا ہے۔
کے پی کے 41 فیصد لوگوں نے محمود خان کی حمایت میں رائے دی، سندھ کے 38 فیصد نے مراد علی شاہ کے حق میں اور 32 فیصد نے عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی۔
سروے میں اکثریت نے تعلیم، صحت اور ترقیاتی کاموں میں کارکردگی کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حق میں رائے دی۔
پنجاب حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بھی آگے ہے کیونکہ 72 فیصد نے بزدار حکومت طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کی ہے۔
Comments are closed on this story.