Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف براہ راست مہنگائی سے جڑے ہیں، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف براہ...
شائع 16 جنوری 2022 03:28pm

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف براہ راست مہنگائی سے جڑے ہیں ،اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے،لانگ مارچ کا شور پہلے دن سے سنتے آرہے ہیں، ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی اورقومی لیڈر نہیں، آئندہ حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نےلاہور پریس کلب میں صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی ہے،عام انتخاب میں پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا مسئلہ مہنگائی سے جڑا ہواہے ،2008سے 2018تک23ہزار ارب کا قرضہ لیاگیا، پی ٹی آئی حکومت 32ارب ڈالر قرضہ واپس کرچکی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے کہ دوسری جماعت کوئی ڈیل نہ کر لے،مارچ کا شور پہلے دن سے سنتے آرہے ہیں، مدت پوری کریں گےاورآئندہ پانچ سال بھی ہمارے ہوں گے۔

Nawaz Sharif

Information Minister

lahore

Fawad Chaudhary