Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کا آج 17واں روز

کراچی :سندھ بلدیاتی قانون کیخلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت...
شائع 16 جنوری 2022 01:48pm

کراچی :سندھ بلدیاتی قانون کیخلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کا آج سترہواں روز ہے، جماعت اسلامی کی جانب سے شارع فیصل پر آج مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

سندھ بلدیاتی قانون کیخلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا آج 17 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے شارع فیصل پر احتجاج ہوگا،مارچ کا آغاز 3بجے عوامی مرکز سے کیا جائے گا ،مارچ کے شرکا ءبلوچ کالونی تک پیدل اور پھر گاڑیوں میں فائن ہاؤس تک جائیں گے،جہاں برج سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق خطاب کے بعد ریلی میٹروپول سگنل تک جائے گی جہاں نماز مغرب ادا کی جائے گی۔

شاہراہِ فیصل میٹروپول دھرنا دیا جائے گا،شہر کے مختلف اضلاع سے لوگ قافلوں کی صورت میں شارع فیصل عوامی مرکز پہنچیں گے۔

ادھر ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس کے انتظامات کئے گئے ہیں،ایئرپورٹ سے صدر جانے والا ٹریک مکمل بند ہوگا۔

ایئرپورٹ سے صدر آنے والے کارساز روڈ استعمال کریں گے جبکہ صدر سے ایئرپورٹ جانے والے ٹریفک کو شہید ملت اور ٹیپو سلطان روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

karachi

Sindh Assembly

protest

Jamat e Islami