Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کی پانچویں لہر کے حملے جاری، مزید 09 اموات، 4,027 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے خطرناک حملے...
شائع 16 جنوری 2022 09:37am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے خطرناک حملے جاری ہیں، کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 09 افراد جاں بحق جبکہ 4,027 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس نے اب تک 29,012 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,324,147 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئےپاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید 4,027 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 830 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 52 ہزار 261 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 82 ہزار 199، اسلام آباد میں ایک لاکھ 10 ہزار 963، بلوچستان میں 33 ہزار 699، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 750 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 09 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 012 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 05 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ سندھ، پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں ایک ،ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,088 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7694، خیبرپختونخوا میں 5958، اسلام آباد میں969، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 749 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 31 ہزار 551 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 752 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے579افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 63ہزار584مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 236 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4,027افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24 لاکھ 136ہزار 709 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths