Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی

کراچی: سندھ کی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ...
شائع 15 جنوری 2022 07:54pm
Photo: Twitter
Photo: Twitter

کراچی: سندھ کی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے خلاف بڑی ریلی نکالی گئی۔

گورنر ہاوس کے قریب ایم کیو ایم، پاکستان تحریک انصاف، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے ریلی نکالی۔

ریلی میں ایم کیو ایم کے عامر خان نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت بھی اس قانون کے خلاف دھرنا دے گی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلی میں شریک یہاں سے واپس نہیں جائے گا۔

جماعت اسلامی پہلے ہی سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دے چکی ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے میں کہا کہ جماعت اسلامی اتوار کو شہر کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا ہے اور اگر حکومت کی طرف سے کوئی بامعنی جواب نہیں ملا تو پارٹی اتوار کو اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

اپوزیشن کی مشترکہ ریلی نے صدر کے علاقے اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام کر دیا۔ گھروں کو لوٹنے والے مسافر ٹریفک میں پھنس گئے۔

PPP

MQM

sindh

GDA

oppositon