Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی نے ملک بھر میں ایس او پیز کا نفاذ شروع کردیا

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کی تیزی سے بڑھتی شرح کے بعد...
شائع 15 جنوری 2022 02:39pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کی تیزی سے بڑھتی شرح کے بعد ملک میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور پابندیوں کا نفاذ شروع کردیا۔

اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر ایس او پیز کی صورتحال پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی نے سندھ میں کورونا کےبڑھتےکیسز سے نمٹنےکے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا کی صورتحال پر 17 جنوری کو صوبائی وزارت صحت اور تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

تعلیم کے اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا ۔

این سی او سی کے مطابق 17 جنوری سے اندرونی ملک پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ سول ایوی ایشن کو بھی ماسک نہ پہننےوالوں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ وفاق کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرے گا۔

واضح رہےکہ کراچی میں یہ شرح سب سے بلند 35 فیصد ہے جہاں سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

NCOC

اسلام آباد

punjab

sindh