Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں آج بھی دھند، موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہے جبکہ...
شائع 14 جنوری 2022 09:14am

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہے جبکہ موٹروے کومختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند ہے،ہرطرف دھند ہی دھند ہے ، راستے دھندلا گئے جبکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

موٹروے ایم 2کوٹ مومن سے بھیرہ تک بند اور ایم 3کو فیض پور انٹرچینج سے درکھانہ ٹول پلازہ تک بند کردیا گیا ۔

موٹروے ایم 4عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 5شیر شاہ سے رحیم یار خان تک بند ہے۔

شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے، نجی ایئرلائنز کی دبئی، ابوظبی اور کراچی سے آنے والی پروازیں اسلام آباد بھیج دی گئیں۔

lahore

punjab

fog

moterway